کراچی چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں انتقال کرگئی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمٰن کے مطابق کل سے ہتھنی نور جہاں بخار میں مبتلا تھی۔
اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کو بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئیں، ہتھنی کا علاج عالمی ماہرین کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہتھنی کے علاج کے لیے فورپاز کی ٹیم بھی کراچی آئی تھی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کے انتقال پر دکھ ہوا۔
دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نور جہاں کا کچھ ماہ پہلے آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد مزید پیچیدگیوں کے باعث ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری تھی۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق کچھ دن قبل ہتھنی نور جہاں تالاب میں جا کر بیٹھ گئی تھی اور پھر دوبارہ نا اٹھ سکی۔
Comments are closed.