کراچی سے ایک گروہ کے چوری شدہ موٹر سائیکلیں کوڑیوں کے دام اور نشے کے عوض دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار کیئے گئے ملزمان مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ چوری شدہ موٹر سائیکلیں چیکو باغ ساکران لے جائی جاتی ہیں، ان لفٹرز کو ایک موٹر سائیکل کے بدلے 2 ہزار روپے اور 15 گرام نشہ ملتا ہے۔
ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل عارف اسلم راؤ نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں موجود منشیات فروش گینگ موٹر سائیکلیں خریدتا ہے، گینگ کے 4 کارندے پہلے بھی گرفتار کیئے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.