کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان صدر موبائل مارکیٹ میں دکان داروں سے الجھ پڑے، اسلم خان کی جانب سے دکاندار کو تھپڑ مارنے کی وڈیو سامنے آگئی۔
اسلم خان کے گارڈوں اور دکان داروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، جس میں انہوں نے خود بھی بھرپور حصہ لیا، گارڈوں نے دکان داروں پر بندوق بھی تان لی۔
دونوں گروپ بعد میں پریڈی تھانے پہنچ گئے، پرچہ دکان داروں کے خلاف کٹ گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کہتے ہیں دکانداروں کے مطابق رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے پہلے تھپڑ مارا۔ تحقیقات کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔
Comments are closed.