بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی پیکج میں سندھ حکومت روڑے اٹکا رہی ہے، شبلی فراز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی پیکج میں سندھ حکومت روڑے اٹکا رہی ہے۔جمعہ کو گورنرہائوس میں تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات،پاکستان براڈکاسٹرز ایسو سی ا یشن کے دفتر کے دورے اور میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جس کا براہ راست عوام سے تعلق ہے ،کراچی کے لیے پیکج دیا ہے ، کراچی پیکج میں کون لوگ رکاوٹ پیدا کررہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ عام اور خاص لوگ ایک جیسے ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی، میڈیا صنعت کی ترقی اور فروغ کے لیے کوشاں رہیں گے،آزادی اظہار کے بنیادی آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو مثالی مینڈیٹ دیا ہے،وزیراعظم عمران خان کراچی کے بارے میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں، بنڈل آئی لینڈ سندھ اور کراچی کے عوام کے لیے ہے اس سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت ترقی کرے گی، چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہوں اور ماضی کی طرح اس میں ووٹوں کی خرید و فروخت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف ذاتی مفاد کے لیے ڈراما رچا رہی ہے،ان کی سمت مختلف ہے اس لیے ان کی منزل ایک نہیں ہو سکتی۔

The post کراچی پیکج میں سندھ حکومت روڑے اٹکا رہی ہے، شبلی فراز appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.