بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پولیو ورکرز کو دھمکانے والا شخص گرفتار

کراچی میں پولیس نے پولیو ورکرز کو دھمکانے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم کی پولیو ورکرز کو دھمکانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے ناظم آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے اور سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دینے میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ڈی ایس پی ارشد لطیف کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ملزم نے پولیو ٹیم کو تھانے میں گھس کر مارنے اور آگ لگانے کی دھمکی بھی دی تھی، ملزم کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے پولیو ورکرز کو دھمکانے اور پولیو ویکسین نہ پلانے والے شخص کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی مدد سے ناظم آباد سے گرفتار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.