کراچی پولیس کے 32 اہلکار ایس ایچ او کے عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیئے گئے جس کے بعد اب یہ اہلکار ایس ایچ اوز نہیں لگ سکیں گے۔
یہ پولیس اہلکار پہلے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہ چکے ہیں اور ان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔
ان پولیس افسران پر عائد سنگین الزامات کی تحقیقات کی گئی تھیں، علاوہ ازیں ماضی میں لگنے والے جن پولیس افسران کو شکایات پر ہٹایا گیا ہے وہ اب دوبارہ کسی تھانے میں ایس ایچ او نہیں لگ سکیں گے، جن کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.