beauty asian phillipines ladies indian divorced dating sites australia mormon penpals meet japanese singles free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی پولیس نے 2 ڈرگ ڈیلرز سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلیے

پولیس نے موچکو تھانے کی حدود سے 2 ڈرگ ڈیلرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے پریس کانفرنس میں ڈرگ ڈیلرز کو حراست میں لیے جانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پانچوں ملزمان کو دو مختلف کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا، جن سے 10 کلوگرام چرس،11 کلوگرام منشیات آئس برآمد کی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان ساؤتھ زون میں منشیات فروخت کرتے تھے، ملزم حاجی محسن نے اپنا علاقہ سہراب گوٹھ بتایا ہے۔

جاوید اکبر ریاض نے مزید کہا کہ سہراب گوٹھ میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق منشیات کی فروخت کے لیے سوشل میڈیا استعمال کیا جاتا تھا جبکہ ملزمان منشیات رکشے میں منتقل کرتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.