بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

“مغربی ممالک اسلام فوبیا میں مبتلاہوکر حجاب کی مخالفت کرتے ہیں”

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک اسلام فوبیا کے خلاف ہوکر حجاب کی مخالفت کرتے ہیں،حجاب عورت کا حق ہے، کوئی بھی طاقت یہ چھیننے کی کوشش کرے گا تو ناکام ہی ہوگا۔

عالمی یوم حجاب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آج دنیا میں کچھ ممالک اسلام فوبیا کے خلاف ہوگئے ہیں اور حجاب کے خلاف پرپیگنڈہ کررہے ہیں،  جدیدمغربی کلچر نے نور مقدم  کو اس حال تک پہنچایا، جس کا افسوس ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ آسیہ اندرابی ایک طویل عرصے سے بھارتی جیل میں قید ہے، مودی سرکار اُس عورت کو جھکانے میں ناکام ہوچکے ہیں، آسیہ اندرابی آج بھی عزم استقلال کے ساتھ ظالم کے آگے ڈٹ کر کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جس معاشرے میں عورت کی عزت نہیں کی جاتی وہ کبھی بھی ترقی نہیں کرتا، برطانوی صحافی نے بھی اسلام کے حسن سے متاثر ہوکر برطانیہ پہنچ کر اسلام قبول کیا، دین اسلام میں ہی عورت کو سب سے زیادہ عزت دی جاتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ 4ستمبر 2004 کو فرانس میں خواتین سے حجاب کا حق چھینا تو لندن میں کانفرنس ہوئی ، جس میں فرانس کے اس فیصلے کو اسلام فوبیا قرار دیا گیا تھا ، جس کے بعد پوری دنیا میں 4ستمبر کو عالمی حجاب ڈے بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ آج بھی امریکا کی جیل میں بے گناہ قید ہے، لیکن کسی بھی مسلم حکمران نے اس کو باہر نکالنے کے لیے عملی اقدام نہیں کیا، ہمارے ملک کے حکمران زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کررہے ، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک کرپشن بڑھ گئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.