www.yahoo philippines.com im bold free matrimonial site find new girlfriend app hot asia girls subtle 中文 does adult friend finder work filipina heart cupid dating singles

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان

پنجاب بھر میں ایک ہفتے کے لیے تمام نجی وسرکاری اسکولز بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیرتعلیم مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتے کے لیے تمام نجی وسرکاری اسکولز بند کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 6 سے 11 ستمبر تک صوبے کے تمام اسکولز بند رکھے جائیں گے۔وزیرتعلیم نے اپیل کی کہ گھر پر رہیں  تاکہ  خود کو  اور اہل خانہ کو وبا سے محفوظ رکھ سکیں۔

دوسری جانب کوورونا کیسز میں اضافے پر،خیبرپختونخوا حکومت نے اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع  میں 50 فیصد طلبہ کواسکول آنے کی اجازت ہوگی  ،50فیصد حاضری  والےاضلاع میں صوابی،ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اوردیر لوئرشامل  ہیں۔

سوات،چترال اور مالاکنڈ کے اسکولز میں بھی طلبہ کی 50فیصد حاضری ہوگی ۔  محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق  پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز سمیت مدارس اور نجی  اسکولز پرہوگا۔

You might also like

Comments are closed.