جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

کراچی: پولیس فائرنگ سے زخمی ایان کی حالت تشویشناک

کراچی میں نیو گولیمار چورنگی کے قریب سحری کا سامان خریدنے گھر سے نکلنے والا 15 سالہ ایان پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا، ایان کی حالت تشویش ناک ہے۔

زخمی ایان کے دوست اور عینی شاہد نے جیو نیوز کو بتایا کہ دونوں دوست الگ الگ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، موبائل میں موجود سادہ لباس 4 اہل کاروں نے رکنے کا کہا، ان کی موٹر سائیکل کو اہلکاروں نے پکڑ لیا۔

ایان نے پولیس والوں کو دیکھ کر موٹر سائیکل گھمائی تو اہل کاروں نے ایان پر پیچھے سے فائرنگ کردی، ایان زخمی ہو کر گر پڑا تو باوردی اور سادہ لباس پولیس والے اس کی ویڈیو بناتے رہے۔ دوسری موبائل آئی تو ایان کو اسپتال لے جانے دیا گیا۔

پولیس نے تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی، فائرنگ میں ملوث اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.