جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل آج سینیٹ میں پیش ہوگا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش  کیا جائے گا، اجلاس صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

سینیٹ میں آج وکلاء کی فلاح اور تحفظ کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کیا تھا۔

حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان کا از خود نوٹس لینے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بل کے تحت چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کا اختیار محدود، بینچوں کی تشکیل، از خود نوٹس کا فیصلہ ایک کمیٹی کرے گی جس میں چیف جسٹس اور دو سینیئر ترین ججز ہوں گے۔

بل کے مطابق آئین کی تشریح کے مقدمات کی سماعت کے لیے پانچ سے کم ججز پر مشتمل بینچ تشکیل نہیں دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.