کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس کی عمارت میں صبح سویرے کباڑ کے سامان میں لگنے والی آگ سے لکڑی کا پرانا سامان جل گیا، ایک فائر ٹینڈر کی مدد سےآگ پر قابو پا لیا گیا۔
کراچی پولیس آفس کی عمارت میںآج صبح ساڑھے 6 بجے آگ لگی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق آگ عمارت کے پچھلی طرف کباڑ کے سامان میں لگی جس سے لکڑی کا پرانا سامان جل گیا، ایک فائر ٹینڈر کی مدد سےآگ پر قابو پالیا گیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان پولیس نے آگ لگنے سے اہلکار کے زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ میڈیا پر چلنے والی خبر غلط ہے۔آگ فوری طور پر عملے نے ہی بجھا دی تھی۔
آگ لگنے کے بعد عمارت کی بجلی بند کی گئی تھی جسے بحال کردیا گیا، آگ لگنے کی وجوہات چیک کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.