کراچی میں پریڈی تھانے کی حدود میں غیرملکی شہری کو لوٹ لیا گیا۔
نامعلوم ملزمان پڑیڈی تھانے کی حدود میں غیرملکی شہری سے 11 لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پریڈی تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مدعی کے مطابق ملزمان پولیس کی وردی میں ملبوس تھے۔
مقدمے میں بتایا گیا کہ عبداللّٰہ ہارون روڈ پر پولیس وردی میں ملزمان نے چیکنگ کے بہانے بیگ لیا اور فرار ہوگئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق غیرملکی شہری کے بیگ میں 11 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے، 2 ہزار ترکش لیرا اور دیگر ضروری کاغذات تھے۔
Comments are closed.