کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022ء میں ’دی ڈیموکریٹس پینل‘ نے کلین سوئپ کرلیا، 12 نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کرلی۔
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل نے 13ویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہیں۔
انتخابات برائے سال 2022 کے لیے پولنگ 25 دسمبر کی صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی۔
سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل، انڈپینڈنٹ پینل اور یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل نے بھرپور حصہ لیا۔
کراچی پریس کلب کے 1165 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے اراکین کراچی پریس کلب اپنے کارڈ اسکین کے بعد ووٹ کاسٹ کیا۔
انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کے پی سی کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا۔
موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ’دی ڈیموکریٹس پینل‘ کے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی 785 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔
دی ڈیموکریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار عبدالرشید میمن نے 723ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
خزانچی کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے عبدالوحید راجپر نے 810 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔
سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس پینل کے محمد رضوان بھٹی 841 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پردی ڈیموکریٹس پینل کے محمد اسلم خان814 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔
دی ڈیموکریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر اپنے مدمقابل یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل اور انڈپینڈنٹ پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔
دی ڈیموکریٹس پینل کے خلیل احمد ناصر نے 788 ووٹ، شازیہ حسن 742 ووٹ، محمد فاروق سمیع 740 ووٹ، محمد لیاقت مغل 679 ووٹ، سیدہ میمونہ ہمدانی (مونا خان) 675 ووٹ، سید اطہر حسین651 ووٹ اور سید نبیل اختر 650 ووٹ لیکر گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کیلئے 1530 اراکین ووٹ کے اہل قرار دیے گئے تھے، جس میں سے 1165 اراکین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
Comments are closed.