the hookup game download black gay hookup carolina sweets hookup hotshot being honest about wanting hookup reddit hookup bbw com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پوری کابینہ کا ون پوائنٹ ایجنڈا نواز شریف ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن  کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری کابینہ کا ون پوائنٹ ایجنڈا نواز شریف ہے، حکومت کے اعصاب پر نواز شریف سوار ہے۔

جیونیوز کے  پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جو حکومت اتنی خوفزدہ ہوگی وہ ملک کیا چلائے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہینڈز اپ کرنے کا وقت آگیا، آپ جائیں اور چندہ اکٹھا کریں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا تھا  کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف برطانیہ سے بے دخل ہو کر پاکستان پہنچیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے۔

اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ شوشہ چھوڑا جارہا ہے کہ نواز شریف کی ڈیل ہوگئی اور وہ وطن واپس آرہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ منجن بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے نواز شریف سیاسی وجہ سے واپس آرہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف بے دخل ہوکر پاکستان پہنچیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.