ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

کراچی: پاکستان انگلینڈ آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، پارکنگ کرنے کیلئے اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ لازمی ہے۔

شائقین کرکٹ کو شٹل سروس کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم لے جایا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حسن اسکوائر پُل سے اسٹیڈیم کی طرف ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر جانے والے ٹریک پر ٹریفک رواں رہے گی۔

ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ کارساز سے اسٹیڈیم، اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.