ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

بیٹی کی نظر سے دنیا دیکھنے والے والدین

بھارت کے شہر ممبئی کے والدین کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جنہیں ان کی بیٹی اپنی نظروں سے دنیا دکھاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں نابینا والدین کی کھانے کی دکان پر مدد کرتی بیٹی کی ویڈیو کو دیکھ کر لوگ خوب تعریف کر رہے ہیں۔

اسکول یونیفارم پہنی یہ بچی کھانے کے بعد والدین کو راستہ دکھانے میں بھی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

اپنی آنکھوں سے والدین کو دنیا دکھانے والی اس بچی کی ویڈیو کو 4 دن کے دوران انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس بچی کی بھی خوب تعریف کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.