ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

معیشت کے اعتبار سے پاکستان پر مشکل وقت ہے، بلاول بھٹو زرداری

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ معیشت کے اعتبار سے یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی معاشی ٹیم اس چیلنج کا مقابلہ کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے ہم خود کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اپنے وسائل سیلاب متاثرین پر خرچ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے اندر دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی آواز یہاں پہنچائی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ماضی میں جو کوتاہیاں ہوئیں، وہ اب نہیں ہوں گی۔

اقوام متحدہ میں جی 77 وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کومعاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ہمارا حکومتی اتحاد پر عزم ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کا شکار ہیں، دہشت گردی کے مرتکب نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے متاثرین، پاکستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.