کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پینے کے پانی کی لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو گیا۔
پینے کے پانی کی لائن پھٹنے کا واقعہ پاپوش نگر قبرستان کے قریب پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوا ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ مشینری کی مدد سے کچرا اٹھایا جارہا تھا جس کے دوران لائن پھٹ گئی۔
پانی لائن سے نکل کر علاقے کی گلیوں میں پھیل گیا جس سے علاقہ مکینوں کو مشکلات ہو رہی ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ 3 دن بعد علاقے میں آج پانی کی سپلائی کا دن تھا۔
کافی وقت گزرجانے کے باوجود واٹر بورڈ کا عملہ صورتِ حال کا جائزہ لینے یا پانی کی لائن کی مرمت کے لیے نہیں پہنچا ہے۔
Comments are closed.