ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

کراچی ٹیسٹ کے دوران اظہر علی کے اعزاز میں تقریب

کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اظہر علی کے اعزاز میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تقریب ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے بھی شرکت کی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران ہونے والی تقریب میں رمیز راجا نے اظہر علی کو سوینئر پیش کیا۔

اس موقع رمیز راجا نے کہا کہ اظہر علی پاکستان کے اصل ہیرو رہے ہیں، ان کی خدمات پر مشکور ہوں۔

اظہر علی نے کہا کہ تمام ساتھی میرے ساتھ بھائیوں کے طرح کھیلے۔

اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اظہر علی کراچی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.