کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور جنوبی آفریقہ پر 158 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف 158 رنزکی برتری حاصل کرلی جس میں فوادعالم 109 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ فہیم اشرف 64 اور اظہرعلی نے 51 رنز بنائے۔
جنوبی آفریقہ کے خلاف قومی ٹیم میں ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے اوپنرعمران بٹ 9 رنز ہی بناسکے جبکہ عابد علی 4، کپتان بابراعظم 7 اور محمد رضوان 33، نعمان علی 24، حسن علی 21 رنز بنا کرآوٹ ہوئے جبکہ یاسرشاہ 38 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی آفریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں ربادا اور مہاراج نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انرچ نورجی اور نگیدی نے 2،2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ جنوبی آفریقہ نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے تھے جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 3، ڈیبیو کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی سمیت شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 جب کہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
The post کراچی ٹیسٹ: پہلی اننگز میں قومی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.