بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ٹیسٹ: فواد عالم نے ڈوبتی بیٹنگ لائن بچالی، جنوبی افریقہ کیخلاف سینچری

یہ فواد عالم کی پاکستانی سرزمین پر پہلی اننگز اور پہلی ہی ٹیسٹ سنچری ہے، گو کہ اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کے میدان پر وہ دس فرسٹ کلاس سنچریاں بناچکے ہیں۔ یوں یہ اس اسٹیڈیم پر ان کی گیارہویں اور کیرئیر کی 38ویں فرسٹ کلاس سنچری ہے۔

یہاں ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ فواد عالم کے کیرئیر میں ایک بھی ففٹی نہیں، وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنی تینوں ابتدائی ففٹیز کو سنچریوں میں تبدیل کیا۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے 2009 میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن انہیں ڈیبیو پر سنچری کے باوجود بھی تین ٹیسٹ بعد ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا اور وہ 11 سال ٹیم سے باہر رہے لیکن اس دوران وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی کارکردگی کا لوہا منواتے رہے اور ہمت بنائے رکھی اور ثابت کیا کہ ہمت برقرار اور حوصلے بلند ہوں تو منزل ضرور ملتی ہے۔

فواد عالم اننگ میں 109 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ وہ فرسٹ کلاس کیرئیر میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے سے 38 رنز کی دوری پر ہیں تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے مجموعی رنز 509 ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.