ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹماٹر آج 100روپے مہنگا ہونے کے بعد 300 روپے کلو ہو گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک شہرِ قائد میں ٹماٹر 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا تھا۔
کراچی میں مقامی سپلائی کم ہے، جبکہ ایرانی ٹماٹر یہاں کی آبادی کی ضرورت پوری کر رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے ادارۂ شماریات کی مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 48 روپے 45 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.