بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ٹریفک حادثے میں 2 افراد، گولی لگنے سے شہری زخمی

کراچی میں تیز رفتار کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے رکشہ ڈرائیور اور خاتون زخمی ہو گئیں۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ، 2پولیس اہلکارزخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیر…

ادھر سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولیاں لگنے سے شہری شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد پل پر تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا۔

جس سے رکشہ ڈرائیور اور رکشہ میں سوار خاتون زخمی ہو گئیں۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے کار کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

حادثے میں زخمی رکشہ ڈرائیور اور خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب فائرنگ سے 32 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.