بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ویکسینیشن کیلئے ایکسپو سینٹر میں عوام کا رش، لوگوں کی دھکم پیل

کراچی میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر عوام نے بڑی تعداد میں ویکسینیشن سینٹرز کا رخ کرلیا۔ 

ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم کورونا وائرس ویکسینیشن سینٹر میں عوام کا جمع غفیر امڈ آیا۔ 

ویکسینیشن سینٹر میں لوگوں کے بڑھتے ہوئے رش کے باعث وہاں دھکم پیل بھی دیکھنے میں آئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اس دوران ہال کا ایک شیشہ بھی ٹوٹ گیا جبکہ سیکیوٹی پر مامور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ 

خیال رہے کہ کراچی کے باسیوں کو کورونا جیسی وبا سے بچانے کے لیے ایکسپو سینٹر سمیت متعدد پوائنٹس پر ویکسینیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.