بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب پر عمل ہو گا: وزیرِ تعلیم پنجاب

پنجاب کے وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

لاہور سے جاری کیئے گئے پنجاب کے وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا بیان میں کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یکساں نصابِ تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکساں نصابِ تعلیم کا اطلاق تمام سرکاری، نجی اسکول و دینی مدارس پر کیا جائے گا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ایک قوم ایک کتاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اساتذہ کی تربیت کے لیے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے۔

مراد راس نے یہ بھی کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی آن لائن تربیت کیلئے سسٹم بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.