بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کرکٹ میں سیاست ملا رہا ہے، شاہد آفریدی

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں کرکٹرز کو کھیلنے سے روکنے اور انھیں دھمکی دینے پر شاہد خان آفریدی بھی بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔ 

اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ایک مرتبہ پھر کرکٹ میں سیاست ملا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیگ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ 6 اگست سے ٹورنامنٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کے پی ایل پاکستان، کشمیر اور دنیا بھر کے کرکٹ فینز کی لیگ ہے۔

شاہد آفریدی نے عزم کا اظہار کیا کہ ہم ایک شاندار شو کریں گے، ہم ایسے رویے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.