بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عرب پارلیمنٹ کا وفد یکم اگست کو پاکستان آئے گا، سینیٹ سیکریٹریٹ

سینیٹ سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ عرب پارلیمنٹ کا وفد پاکستان کا 5 روزہ دورہ کرے گا۔

وفد کی قیادت عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمٰن العسومی کریں گے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق عرب پارلیمنٹ کا وفد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر یکم اگست کو پاکستان پہنچے گا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے بتایا ہے کہ عرب پارلیمنٹ کے وفد کی صدر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے مزید بتایا ہے کہ ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کیلئے عرب پارلیمنٹ اور سینیٹ آف پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے راہیں ہموار کرنا ہمارا مشترکہ مقصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.