cancer man and hookups my senior hookup reviews gay hookup apps nz whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ویسٹ کے تھانوں میں خواتین اہلکاروں کی اہم عہدوں پر تعیناتی

کراچی میں ضلع غربی کے مختلف تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کو ہیڈ محرر اور کرائم محرر جیسے اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)  ضلع غربی فرخ رضا کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر کیے گئے ہیں۔

 ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ضلع کے مختلف تھانوں میں خواتین اہلکاروں کو بطور محرر اور کرائم محرر تعینات کردیا گیا ہے۔

خواتین اہلکاروں کو ضلع ویسٹ کے تھانہ اورنگی، مومن آباد، منگھوپیر، پیر آباد، پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ میں بطور  ہیڈ محرر، کرائم محرر اور ڈیوٹی منشی تعینات کیا گیا ہے۔

خواتین پولیس اہلکاروں نے متعلقہ تھانہ جات میں چارج سنبھالتے ہی اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کر دیے ہیں۔ خواتین پولیس اہلکاروں کو بطور محرر اور کرائم محرر تعینات کرنے کا مقصد درخواست گزار متاثرہ خواتین کو اپنے مسائل بیان کرنے میں آسانی و سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید خواتین اہلکاروں کی تھانہ جات کے دفاتر میں تعیناتی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے جس سے خواتین اہلکاروں میں خود اعتمادی پیدا ہوگی۔

ویسٹ زون پولیس کے سابق ڈی آئی جی عاصم قائم خانی بھی اس سلسلے میں مختلف تھانوں میں خواتین کی تعیناتی کے اقدامات کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.