
کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر واٹر ٹینکر کی پولیس موبائل کو ٹکر کے نتیجے میں 1 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 معمولی زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر واقع وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب واٹر ٹینکر نے پولیس موبائل کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 2 اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ ٹینکر اور متاثرہ پولیس موبائل کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولی کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.