hookup Millerton denver hookup airbnb hookup Blooming Grove connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup farm girl hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ: دعا زہرا کیس، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دعا زہرا بازیابی کیس سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ 

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ جمعرات کو دعا زہرا کیس کی سماعت کرے گا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے دعا زہرا کیس کی سماعت کے دوران پولیس فائل دعا زہرا کے والد کے وکیل جبران ناصر کو دینے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ 

انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا زہرا کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

مہدی کاظمی نے درخواست میں کہا کہ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17سال بتائی گئی ہے۔

کراچی سے لاہور جا کر ظہیر احمد نامی لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی والدہ نے پاکستان سے باہر جانے سے متعلق بیان پر اپنے داماد کو کرارا جواب دیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14سال ہے۔

مہدی کاظمی نے کہا کہ پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کروادیا ہے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے، جبکہ ساتھ میں انہوں نے فوری سماعت کی بھی درخواست کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.