وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن تو جیت گئی مگر کراچی والے ایک بار پھر ہار گئے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے این اے 249 میں سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کو پیغام دیا کہ حقوق کے حصول کے لیے انہیں مزید جدوجہد کرنا ہوگی۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی الیکشن درحقیقت صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے ذمہ دار ادارے پر بہت سے سوالیہ نشان چھوڑتا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی انتخابی اصلاحات کو چیخ چیخ کر صدائیں دے رہی ہے مگر اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے لیے بالکل تیار نہیں۔
Comments are closed.