کراچی میں شہریوں نے کورونا وائرس کی ایس او پیز دھوئیں میں اڑا دیں، برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ پر سحری کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد بغیر ماسک موجود رہی۔
شہریوں نے ڈائن آؤٹ کے مزے اڑائے، ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔
ماہِ رمضان کا پہلا عشرہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا اور اسی کے ساتھ شہریوں کی جانب سے سحری کا اہتمام بھی زور و شور سے جاری ہے۔
کراچی میں سحری کے اوقات میں شہریوں کی بڑی تعداد مختلف فوڈ اسٹریٹس پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سحری کرنے پہنچی اور کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔
حکومتی احکامات کے مطابق شہری کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار سے بچنے کے لیے ہجوم والی جگہوں پر جمع نہ ہوں، اس کے علاوہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں تاہم شہری اس پر عمل کرتے دکھائی نہیں دیئے۔
حکومت کی جانب سے ہوٹلوں کے اندر اور باہر بیٹھ کر کھانا کھانے کی پابندی ہے، لیکن برنس روڈ پر اس کے برخلاف منظر رہا۔
Comments are closed.