کراچی کے مختلف نجی اسپتالوں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانا شروع کردی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم نجی اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں روس سے درآمد شدہ کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
نجی اسپتال کی سی ای او ڈاکٹر سعدیہ کے مطابق اسپتال میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکیسن لگائی جا رہی ہے۔
کورونا ویکسین درآمد کرنے والی کمپنی کے مطابق روس سے 50 ہزار خوراکیں منگوائی گئی ہیں جو 25 ہزار افراد کو لگائی جائیں گی۔
اُن کا کہنا ہے کہ جلد ہی روس سے مزید ویکسین بھی درآمد کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کے نجی اسپتال جاکر کورونا ویکسین لگوائی۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے لوگوں سے اپیل کی وہ کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔
Comments are closed.