کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے انتہائی مطلوب 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ان 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد اظہر الدین عرف ماما اور محمد گبول عرف جمشید کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دہشت گردوں کو پناہ دینے اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
Comments are closed.