وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں 1300 غیر قانونی تعمیرات ختم کی ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ناصر شاہ نے کہا کہ شہر میں کارروائیوں پر عدالتی مدد کی ضرورت ہے، متاثرین عدالتوں سے امتناع لے لیتے ہیں۔
انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ کیسز جلد نمٹائے جائیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جج کو ان کیسز کےلئے مخصوص کردیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کل کراچی میں ہونے والے حملے پر شدید تشویش ہے، ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم پاکستان ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں انہیں سپورٹ نہیں ملنی چاہئے۔
Comments are closed.