hookup Middle Island gay hookup apps nz cancer man and hookups a v hookup on xbox 360 hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ہلکی بارش کے بعد فضا صاف

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہلکی بارش کے بعد شہر کی فضا صاف ہو گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہرِ قائد میں آلودگی کی مقدار 67 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، جو شہر کی فضا میں بہتری ظاہر کرتی ہے۔

کراچی میں ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، نیو کراچی، بفر زون، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے آج 26 دسمبر اور کل 27 دسمبر کو شہرِ قائد میں بارش کی پہلے ہی پیش گوئی کر رکھی تھی۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس بارش سے شہر میں سردی میں اضافہ ہونے کا امکان بھی ہے۔

ادھر دنیا بھر میں آلودہ شہروں میں ملک کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے جہاں کی فضا میں آلودگی 414 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

اس فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی 400 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی کے مطابق صنعتی شہر فیصل آباد 481 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں صوبۂ سندھ کا شہر میر پور خاص 436 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، لاہور تیسرے اور کراچی دسویں نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.