hookup Blooming Grove charlotte hookup bars what is hud hookup app hookup Wyoming a v hookup on xbox 360 black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اداروں کے خلاف سازشیں کرنا ٹھیک نہیں، حسان خاور

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، یہ انہیں نہیں بھاتا، اداروں کے خلاف سازشیں کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے ڈیل کے لیے اِدھر ادھر دیکھ رہے ہیں، ان کے ویزا کی معیاد ختم ہورہی ہے، انہیں وطن واپس آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی منزل قانون بتائے گا، میں نہیں کیوں کہ انہیں سزا عدالتوں سے قانون کے مطابق ہوئی ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استحقاق ہے کسی بھی شخص کو تبدیل کرسکتے ہیں، میری تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے نوکروں کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے آپ بتانے کو تیار نہیں ہیں۔ 

ترجمان پنجاب حکومت نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو واپس آنا ہے حکومت ان کا انتظار کررہی ہے۔

 پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اپوزیشن کے مارچ کا مارچ میں دیکھا جائے گا ہوسکتا ہے یہ اور تاریخ ڈال دیں۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا میں ہمارا ووٹ بینک آج بھی سب سے زیادہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.