کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہفتے میں دو روز مارکیٹ بند رکھنے کے احکامات کے بعد کراچی میں ہفتے کو بازار بند رہے۔
صدر، ایم اے جناح روڈ، ڈینسو ہال پر واقع مختلف مارکیٹوں کے شٹر ڈاؤن رہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معاملہ ففٹی ففٹی رہا، کہیں دکانیں بند رہیں، کہیں کاروبار چلتا رہا۔
ادھر فیصل آباد میں مزید 56 شاپنگ مالز اور 34 ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے جبکہ ماسک نہ پہننے والے پندرہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ملتان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 28 دکانوں اور ایک ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا۔
گزشتہ روزصدر آل کراچی تاجر الائنس حکیم شاہ نے لنڈا بازار کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی پہلی لہر اور دوسری لہر میں تاجروں نے سندھ حکومت سے بھرپور تعاون کیا۔ لیکن اب تیسری لہر میں بغیر مشاورت کے یکطرفہ حکم نامے کو مسترد کرتے ہیں۔
کراچی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بغیر سندھ حکومت کے تجارتی مراکز کے جبری بندش کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔
Comments are closed.