کراچی میں ہفتہ کو مطلع صاف اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کل کم سے کم درجہ حرارت 11سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ شمالی، شمال مشرقی اور شمال مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے60 فیصد شام میں 15سے25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.