free matrimonial site gumtree worldwide how to be ulzzang boy meet single women in south africa dating site linked to facebook

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کل سے 2 اکتوبر تک بارشوں کا امکان

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز  کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے 2 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ  کل تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ شدت والی مون سون ہوائیں آج سندھ پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کل سے2 اکتوبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب بھارت کی دو ریاستوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ’گلاب‘ کے پاکستان پر اثر انداز ہونے سے متعلق سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سائیکلون ’گلاب‘ کمزور ہو کر ڈپریشن بن چکا ہے، ڈپریشن بھارتی ساحل کے قریب موجود ہے۔

بچے اور ماں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای 11 ٹو میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپریشن کا رخ شمال مغرب میں گجرات کی جانب ہے، شام تک شدت مزید کم ہوکر یہ ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا۔

سردار سرفراز نے یہ بھی کہا کہ بحیرۂ عرب میں جانے کے بعد اس کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شدت زیادہ رہی تو بلوچستان میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.