wanted bf download hello vietnam country boy funny bagoong isda in english sharayu find new girlfriend app everyday is happy day

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنڈی سے اغواء 2 طالبات بھکر سے بازیاب

راولپنڈی سے 2 ماہ قبل اغواء ہونے والی دسویں جماعت کی 2 طالبات بھکرسے بازیاب ہوگئیں، واقعے میں ملوث 5 اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں 2 ماہ قبل دونوں طالبات کو تھانہ رتہ امرال کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں طالبات 5 اگست کو اسکول سے گھر آتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھیں۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں طالبات کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.