بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ڈینگی کے مریضوں میں 30 فیصد اضافہ

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ڈینگی کے نشانے پر آگیا، 24 گھنٹوں کے اندر ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روزانہ 200 سے زائد مریض اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں، نجی اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں ہو شربا اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 192 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورنگی میں 63،  شرقی میں 45، جنوبی میں 35، وسطی میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع  ملیر میں 14، کیماڑی میں 6 اور غربی میں 3 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، ستمبر میں اب تک 1620 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں رواں سال اب تک 9 افراد کا ڈینگی وائرس سے انتقال ہوا، ڈینگی سے انتقال کرنے والے تمام افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔

24 گھنٹوں میں میرپورخاص، لاڑکانہ، گھوٹکی میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے، نوشہرو فیروز، شہید بےنظیر آباد میں بھی ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ خیر پور میں ڈینگی وائرس کے دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.