بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے حملے تیز

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے حملے تیز ہوگئے ہیں، صوبے بھر میں 310 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو چالیس افراد میں وائرس پایا گیا، لوئر دیر میں چھیالیس اور مردان میں انتالیس کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈینگی کے مریض اور تیمار دار اسپتالوں میں بیڈ کے لیے پریشان ہیں جبکہ لیبارٹریز پر بھی ٹیسٹ کرانے کے لیے آنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی ڈینگی کا تیز پھیلاؤ جاری ہے۔ لاہور میں اٹھانوے، راولپنڈی میں اناسی اور اسلام آباد میں پچھتر افراد متاثر ہوئے ہیں۔

گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ اور ڈی جی خان سے بھی ڈینگی کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے چھ سو اٹھہتر مریض زیر علاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.