بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین آفریدی ری ہیب کے لیے اپنے خرچے پر گیا، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین آفریدی ری ہیب کے لیے اپنے خرچے پر لندن گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے ڈاکٹرز سے رابطہ کیا اور سارا کچھ وہ خود ہی کررہا ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پی سی بی نے 29 اگست کو شاہین آفریدی کو لندن بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 اور نیوزی لینڈ میں سہہ فریقی ٹیم کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب شاہد آفریدی کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نام لیے بغیر ردعمل میں کہا کہ بورڈ ہمیشہ پلیئرز کے میڈیکل اور ری ہیب کے اخراجات کی ذمہ داری لیتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئندہ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ یہ ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.