صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں ڈینگی وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی سے متاثرہ شخص یونیورسٹی روڈ پر نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ اس طرح رواں سال صوبے میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے اب تک 40 افراد کراچی، دو حیدرآباد ڈویژن، جبکہ میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں ایک، ایک مریض ہلاک ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبہ سندھ میں ڈینگی وائرس سے 352 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
کراچی 235، حیدرآباد ڈویژن 88 اور میرپورخاص ڈویژن میں 18، سکھر ڈویژن 8، شہید بینظیر آباد ڈویژن 2 اور لاڑکانہ ڈویژن میں افراد ڈینگی وائرس سے ایک شخص متاثر ہوا ہے۔
Comments are closed.