بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ڈیلٹاویرئنٹ کی شرح 100فیصد ہوگئی

جامعہ کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کے ڈاکٹراقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں وائلڈ ٹائپ کے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے تاہم ڈیلٹاویرئنٹ کی شرح سو فیصد ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ روز 80 کی جینو ٹائپنگ کی گئی، تمام کیس ڈیلٹا وئیرئنٹ کے نکلے۔

ملک بھرمیں عید الاضحیٰ پر کورونا ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دی گئیں ، زیادہ تر مقا مات پرایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا ، مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے،این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا کے 2ہزار 579کیس رپورٹ ہو ئے ، گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار 186 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وبا سے مزید 40افراد انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل سینٹر فور کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کی لیب میں کوروناکی شرح 19-20 فیصد کے درمیان ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 16اعشاریہ 46 فیصد ہوگئی ہے، شہر میں گزشتہ روز 8464ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ گزشتہ روز 1393 کورونا کے پازیٹو کیس سامنے آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.