بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان حکومت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، جاوید ہاشمی

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے، افغان حکومت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔

ملتان کی شاہی عید گاہ میں عید نماز ادا کرنے کے بعد سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ بھارت نیا بحران پیدا کر رہا ہے، افغانستان میں آکر امریکا اور روس شکست کھا رہا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اسرئیل اور بھار ت کی ہائبرڈ وار چل رہی ہے، بھارتی میڈیا افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر متعلق پروپیگنڈا کررہا ہے، ایک سفیر کی بیٹی ہماری اپنی بیٹیوں کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دباؤ ہم پر بھی آئے گا ہمیں غیر جانبدار رہنا چاہیے.

جاوید ہاشمی نے کہاکہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیں ہمیں بےشمار بحرانوں کا سامنا ہے، عمران خان کٹھ پتلی بنا ہوا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.