بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ڈاکو کو شہری سے موٹرسائیکل چھیننا مہنگا پڑگیا

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ڈاکو کو شہری سے موٹر سائیکل چھیننا مہنگا پڑگیا۔

ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے لگے تو نوجوان ایک ملزم پر جھپٹ پڑا۔

مسلح ڈاکو نے پکڑے جانے پر فائرنگ کی جس سےایک راہ گیر زخمی ہوا۔

ڈاکو نوجوان کےقابو میں آیا تو دیگر شہری بھی ملزم پر پل پڑے، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ تاہم ملزم کے دیگر ساتھی فرار  ہوگئے۔

پولیس کےمطابق پکڑے گئے ملزم کے خلاف کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.