بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں پارہ آج بھی 41 ڈگری کو چھونے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ان دنوں ہیٹ و یو کی لپیٹ میں ہے اور آج بھی پارہ 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں کہر ہے، ایئرپورٹ کے قریب حدنگاہ 4 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں 3اپریل تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.